Press Statements

Indian Muslim Apex Body demands respect for the wishes of the Egyptian people

Press release of All India Muslim Majlis-e-Mushawarat, Indian Muslim Apex Body demanding respect for the wishes of the people of Egypt.

مصری عوام کی خواہشات کا احترام ضروری: مسلم مجلس مشاورت


نئی دہلی، ۵فروری ۲۰۱۱: ہندوستانی مسلم تنظیموں کی نمائندہ جماعت آلانڈیا مسلم مجلس مشاورت نے یہاں آج کہا کہ مصری اور دوسرے عرب عوام کی اپنےجمہوری حقوق کے لئے جدوجہد کا احترام سب کے لئے اور بالخصوص امریکہ کی اوباماحکومت کے لئے لازمی ہے جوکہ عوامی تحریک کو سبوتاژ اور بے اثر کرنے کیکوشش کر رہی ہے تاکہ پچھلے تیس سال سے بے پناہامریکی سیاسی، فوجی اورمالی مدد سے چلنے والی غیر جمہوری مبارک حکومت باقی رہے۔

مسلم مجلس مشاورت کے کارگزار صدرڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے یہاں کہا کہ یہبات آج روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ آج پوری مصری سوسائٹی صدر مبارک کےہاتھوں بیرونی امداد سے چلائی جانے والے پولیس اسٹیٹ کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئیہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی ایسی چال کو کامیاب نہیں ہونے دینا چاہئے کہ یہپولیس اسٹیٹ صدر مبارک کے جانے کے بعد بھی قائم رہے۔یہ بات ضروری ہے کہ اسظالمانہ نظام کو، جو پولیس، مخبروں اور سادہ وردی میں ملبوس ایجنٹوں کےذریعہ چلایا جاتاہے، پوری طرح سے توڑ دیاجائے اور ملک میں صحیح معنوں میںجمہوریت کا بول بالا ہو۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مصری حکومت سے باہر کی ایکشخصیت کی سربراہی میں عبوری گورنمنٹ بننی چاہئے جو عوام کو قابل قبول ہواوراسعبوری حکومت کا مقصد جلد از جلدآزاد اور عادلانہ الیکشن کرانا ہوتاکہمصری عوام کی خواہش کے مطابق وہاں جمہوری حکومت کی تشکیل ہوسکے۔

مسلم مجلس مشاورت کے کارگزار صدر نے الاخوان المسلمون کے بارے میں مغربیپروپیگنڈہ کی بھی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ابتک ایسا کوئی ثبوت نہیں سامنےآیا ہے کہ ۱۱دن سے پورے ملک میں جاری مذکورہ احتجاجات الاخوان المسلموننے شروع کرائے ہیں ۔یہ احتجاجات مصری قوم کے جذبات کی عکاسی کرتے ہیں جسنے موجودہ غیر جمہوری حکومت کو پوری طرح سے نکاردیا ہے اور ملک میں آزاداور عادلانہ جمہوری نظام قائم کرنا چاہتی ہے جہاں ہر شہری کو مساویانہسیاسی اور جمہوری حقوق حاصل ہونگے۔

مسلم مجلس مشاورت کے کارگزار صدر نے ان امریکی کوششوں کی مذمت کی جوموجودہ احتجاجات کا رخ بدل کر چاہتی ہیں کہ مبارک بھلے ہی چلا جائے لیکن اسکے پیچھے اس کا ظالمانہ نظام برقرار رہے جو داخلی قہر اور خارجی غلامی پرقائم ہے۔ مسلم مجلس مشاورت کے کارگزار صدر نے ہندوستانی اور تمام غیرجانبدار اور مسلم حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ طاقتور طریقہ سے مصری اوردوسری عرب قوموں کی جمہوری تحریک کی تائید کریں۔

(ختم)


ALL INDIA MUSLIM MAJLIS-E-MUSHAWARAT

[Umbrella body of the Indian Muslim organisations]
D-250, Abul Fazal Enclave, Jamia Nagar, New Delhi-110025  India
Tel.: 011-26946780  Fax: 011-26947346
Email: mushawarat#mushawarat.com   Web: www.mushawarat.com


We hope you liked this report/article. The Milli Gazette is a free and independent readers-supported media organisation. To support it, please contribute generously. Click here or email us at sales@milligazette.com

blog comments powered by Disqus