Press Statements

شانتی نیکیتن میں نظام قومی لکچر

ٹیگور کی قائم کردہ وسوا بھارتی یونیورسٹی (شانتی نیکیتن) میں ہر سال نظام ٹرسٹ کے تحت ایک مرموق لکچر ہوتا ہے، جس کے لئے موضوعات اور مقرر کا بڑے اہتمام سے انتخاب کیا جاتا ہے۔ شانتی نیکیتن میں اس سال کا لکچر ۱۵ فروری کو ملی گزٹ کے ایڈیٹر ڈاکٹر ظفر الاسلام خان دیں گے جو مشرق وسطی اور بالخصوص فلسطینی امور کے ماہے سمجھے جاتے ہیں۔ لکچر کا موضوع ہے: ’’بیت المقدس۔ماضی اور حال‘‘ جس میں مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں کے نزدیک یکساں طور پر مقدس شہر کی چارہزار سالہ تاریخ کا احاطہ کیا جائے گا اور فی الحال اسرائیلی قبضہ کے دوران واقع ہونے والے مسائل اور چیلنجز پر روشنی ڈالی جائے گی۔ لکچر میں وسوابھارتی کے اساتذہ اور طلبہ حصہ لیں گے۔ ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے مسئلہ فلسطین پر متعدد کتابیں عربی اور انگریزی میں لکھیں ہیں جنمیں ’’پالسٹائن ڈوکیومینٹس‘‘ (فلسطینی وثائق) بہت اہمیت رکھتی ہے اور ساری دنیا میں حوالہ کے طور سے استعمال ہوتی ہے۔

nizam quami lecture urdu shanti niketan university

We hope you liked this report/article. The Milli Gazette is a free and independent readers-supported media organisation. To support it, please contribute generously. Click here or email us at sales@milligazette.com

blog comments powered by Disqus