Community News

ڈاکٹر ظفرالاسلام خان کا شانتی نیکیتن میں لکچر

Dr Zafarul-Islam Khan, editor Milli Gazette gave a lecture on 15 February 2011 at the University established by Tagore (Shanti Niketan) on Jerusalem Past and present.

نئی دہلی: ڈاکٹر ظفر الاسلام خان ایڈیٹر ملی گزٹ نے ۱۵فروری ۲۰۱۱کوٹیگور کی قائم کردہ یونیورسٹی وسوا بھارتی (شانتی نکیتن) میں ’’بیتالمقدس۔ماضی اور حال‘‘ پر نظام قومی لکچر دیا جس کا انعقاد نظام حیدر آبادکے ہاتھوں شانتی نکیتن کے لئےکئے گئے وقف کے زیراہتمام ہر سال ہوتا ہےاور اس کے لئے اسلامیات سے متعلق کسی اہم موضوع پر کسی محقق کو لکچر دینےکے لئے مدعو کیا جاتاہے۔ لکچر کا اہتمام شانتی نکیتن کے شعبہ ہائے اردو،عربی، فارسی اور اسلامک سٹڈیز کی طرف سے کیا جاتاہے جس کے موجودہ سربراہپروفیسر نیاز احمد خان ہیں جوکہ فارسی ادبیات کے ماہر ہیں۔ پروگرام کیصدارت معروف مورخ پروفیسر سو بیاّ نے کی جو شانتی نیکیتن میں تاریخ کےاستاد ہیں۔ لکچر میں ڈاکٹر ظفرالاسلام نے بیت المقدس کی چار ہزارسالہ تاریخپر روشنی ڈالی اور خصوصی طور سے ۱۹۶۷کے بعد ہونے والے واقعات اورتبدیلیوں کا احاطہ کیا جس میں اسرائیل کے ہاتھوں بیت المقدس کی آبادی کویہودی اکثریت میں بدلنے کی مسلسل کوشش اور مسجد اقصیٰ کے نیچے ہونے والیمسلسل کھدائیوں کا خصوصی ذکر تھا جس سے خود مسجد اقصیٰ کے وجود اور تحفظ کےبارے میں بہت خدشات پیدا ہوگئےہیں ۔ لکچر میں یونیورسٹی کے طلبہ اوراساتذہ نے حصہ لیا اور لکچر کے بعد کافیدیرتکسوال و جواب کا سلسلہ بھیچلا۔

keyword: zafarul islam khan, shanti niketan, university, lectures jerusalem Israel Aqsa palestine 1967 india

We hope you liked this report/article. The Milli Gazette is a free and independent readers-supported media organisation. To support it, please contribute generously. Click here or email us at sales@milligazette.com

blog comments powered by Disqus