Press Statements

شبِ برأت کے موقعہ پرغنڈہ گردی

شبِ برأت کے موقعہ پرغنڈہ گردی

نئی دہلی، ۲۷ جون ۲۰۱۳ء :

صدر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت ڈاکٹر ظفرالاسلام خان نے آج ایک بیان میں شبِ برأت کے موقعے پر دہلی کی سڑکوں پر موٹرسائکل سوار مسلم نوجوانوں کی غنڈہ گردی کی سخت مذمت کی اور کہا کہ اس رات کے بارے میں نہ احادیث صحیحہ ہیں  نہ ہی صدر ِاوّل میں اس کا وجود تھا بلکہ چھٹی صدی ہجری میں بیت المقدس کے مسلمانوں نے اس کو منانا شروع کیا ۔ بہر حال  یہ رات عبادت اور اللہ تعالیٰ کے سامنے گڑگڑانے اور اپنی اور اپنے مرحومین کی مغفرت کے لئے دعا کرنے کی ہے نہ کہ ہزاروں کی تعداد میں غیرمسلمین کی نقل کرتے ہوئے سڑکوں پر موٹرسائکلوں سے کرتب بازی، مقابلے اور ہڑبونگ مچانے کے لئے ہے ۔ نہ ہی یہ موقعہ  اپنے علاقوں میں رات بھر پٹاخے پھوڑنے کے لئے ہے ۔

ڈاکٹر ظفرالاسلام  نے کہا کہ افسوس ہے کہ ان نوجوانوں کے والدین، علاقہ کے ذمہ دار حضرات اور  علماء و خطباء نے اس خطرناک اور تکلیف دِہ عادت کی نکیر نہیں کی جو اب ہر سال دلّی کی سڑکوں پر شبِ برأت کے موقعہ پرعادت بن گئی  ہے۔ ہماری سوسائٹی کو اس سلسلہ میں آگے آنا چاہیے اور امت کو بدنام کرنے کا یہ سلسلہ بند کرانا چاہیے۔ اسی کے ساتھ امن و امان قائم کرنے والی ایجنسیوں کو اس رات چوکنّا  رہنا چاہیے اور ایسے نوجوانوں کی سخت سرزنش اور قانون کے تحت ان کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔

(ختم)

 
Issue at New Delhi on 27 June, 2013 by
 -------------------------------------------------------
ALL INDIA MUSLIM MAJLIS-E-MUSHAWARAT
[Umbrella body of the Indian Muslim organisations]
D-250, Abul Fazal Enclave, Jamia Nagar, New Delhi-110025  India
Tel.: 011-26946780  Fax: 011-26947346

Email: mushawarat@mushawarat.com   Web: www.mushawarat.com

We hope you liked this report/article. The Milli Gazette is a free and independent readers-supported media organisation. To support it, please contribute generously. Click here or email us at sales@milligazette.com

blog comments powered by Disqus