Press Statements

Mushawarat statement on the communal violence in Kishtwar (Urdu)

پریس ریلیز
نئی دہلی
۱۴؍اگست۲۰۱۳

کشتواڑ علاقہ میں بھڑکے فرقہ وارانہ فسادات اورانسانی جانوں کے اتلاف پرسرکردہ مسلم تنظیموں نے سخت رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اسے فرقہ پرستطاقتوں کی منصوبہ بند سازش کا حصہ بتایاہے۔ سرکردہ مسلم تنظیموں نے اپنےمشترکہ بیان میں عیدالفطرکی نماز کے لیے جانے والے جلوس میں شامل چندشرپسند عناصر کی جانب سےپتھر بازی اور فائرنگ کرکے دو افراد کی ہلاکت کیشدید مذمت کی ہے۔مسلم تنظیموں کے ذمہ داران نے کہاکہ فرقہ پرست عناصرمذہبیتہوار کے موقع پر پورے ملک کے اندر فرقہ وارانہ فسادات کو ہوادینے کی کوششکرتے رہے ہیں تاکہ مسلمانوں کی مذہبی آزادی میں رخنہ اندازہوکر انھیں طرحطرح سے پریشان کیاجاسکے اور ملک کو فرقہ وارانہ خطوط پر بانٹا جاسکے۔۔ایسےمیں عمرعبداللہ سرکار کی بصیرت مندی کی تعریف کی جانی چاہیے کہ انھوں نے اسفساد کو مزید ہوادینے والے سیاست دانوں اورمیڈیاکو وہاں جانے سے روکدیااور خاموشی کے ساتھ وہاں امن بحالی کے لئے فوری اقدام کرتے ہوئے مزیدکسی جانی ومالی نقصان کوروک دیا۔کشمیر میں سرگرم سیاسی جماعتوں کی ذمہ داریہے کہ وہاں بحالی امن کے عمل کے لیے شرپسندوں کی پشت پناہی کرنے کے بجائےریاستی سرکار کی مددکریں۔


کشمیر کی صورت حال پر روشنی ڈالتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کشمیر میں کچھسیاسی عناصرہمیشہ سے وہاں کی فضامکدر کرنے میں سرگرم رہے ہیں اوریہ ایسےافراد ہیں جو اپنے مفاد کے حصول کے لیے کبھی نہیں چاہتے ہیں کہ یہاں قیامامن کی راہ ہموار ہوسکے اوراس معاملہ میں فرقہ پرست سیاسی جماعتیں ہمیشہ انکا ساتھ دیتی رہی ہیں اورطرح طرح کی سازشیں کرکے وہاں فساد کی راہ ہموارکررہی ہیں۔ ایسے حالات میں ہم اس بات کا پھر اعادہ کرتے ہیں کہ کشمیر میںپائیدار قیام امن کی کوشش اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتی جب کشمیری عوام کےساتھ منصفانہ رویہ اختیار نہ کیاجائے گا۔


مسلم تنظیموں نے حکومت کی توجہ ملک کی فرقہ پرست سیاسی جماعتوں کی طرفدلاتے ہوئے کہاکہ کہ کچھ سیاسی جماعتیں تشدد آمیزسیاست کی بنیاد ڈال چکیہیں جو ملک کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی ،سالمیت اورہمہ جہت ترقی کے لیے سمقاتل ہیں،اس لیے اس وطیرہ کو روکاجاناچاہیے۔ملک کی فرقہ پرست سیاست کےدورمیں کشتواڑمیں ہی ہندومسلم اتحاد کی کچھ ایسی نادر مثالیں سامنے آچکیہیں جس سے معلوم ہوتاہے کہ ملک کے عوام بنیادی طور سے فرقہ وارانہ ہم آہنگیکے حامل ہونے کے ساتھ ملک کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں جب کہ اقتدار کے لالچیسیاست داں ہمیشہ باہمی ہم آہنگی کونقصان پہنچارہے ہیں۔اب جب کہ ریاستیسرکارنے کشتواڑفساد کی تحقیقات کا حکم دے دیاہے تو ریاستی سرکار کی ذمہداری بنتی ہے کہ وہ شرپسندعناصرکو جلد از جلدسامنے لاکر ان کو قرار واقعیسزادے تاکہ ملک کے سامنے واضح ہوسکے کہ کشتواڑفساد کے پیچھے اصل سازشی کونہے؟


بیان پر دستخط کرنے والوں میںآل انڈیامسلم مجلس مشاورت کے صدرڈاکٹرظفرالاسلام خان ،ویلفیئرپارٹی آف انڈیاکے صدرمجتبیٰ فاروق ،جماعتاسلامی کے سکریٹری محمداحمد،مسلم پولٹیکل کونسل آف انڈیاکے سربراہڈاکٹرتسلیم احمدرحمانی،جمعیت اہل حدیث ہندکے رہنما اورعلی گڑھ مسلمیونیورسٹی کورٹ کے ممبرمولاناعبدالوہاب خلجی ، ویلفیئرپارٹی آف انڈیاکےجنرل سکریٹری ڈاکٹرسید قاسم رسول الیاس اورشاہ ولی اللہ اکیڈمی کے صدرمولاناعطاء الرحمن قاسمی نے مذکورہ بیان مشترکہ طور سے جاریکیا۔

(ختم)

 

Issue at New Delhi on 14 August 2013 by
 -------------------------------------------------------
ALL INDIA MUSLIM MAJLIS-E-MUSHAWARAT
[Umbrella body of the Indian Muslim organisations]
D-250, Abul Fazal Enclave, Jamia Nagar, New Delhi-110025  India
Tel.: 011-26946780  Fax: 011-26947346

Email: mushawarat@mushawarat.com   Web: www.mushawarat.com

We hope you liked this report/article. The Milli Gazette is a free and independent readers-supported media organisation. To support it, please contribute generously. Click here or email us at sales@milligazette.com

blog comments powered by Disqus